وزیر لیبر ملاریڈی نے اپنی قدیم موٹرسائیکل چلائی

   


حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر لیبر ملاریڈی نے اپنی قدیم موٹرسائیکل چلائی جسے انہوں نے فروخت کردیاتھا۔وہ اس 30سالہ پرانی چیتک گاڑی چلاتے ہوئے میڈیا اور تمام دیگر کیلئے مرکز توجہ بن گئے ۔انہوں نے اس گاڑی پر بیٹھ کر اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا اور کہاکہ وہ اس چیتک گاڑی پر دودھ کا کاروبار کرتے تھے ۔اگرچہ کہ ملاریڈی سخت محنت کرتے ہوئے اس مقام پر پہنچے تاہم انہوں نے اپنے ماضی کو فراموش نہیں کیا اور جب انہوں نے اپنی فروخت کی ہوئی چیتک دیکھی تو ان کو اپنے پرانے جدوجہد کے دن یاد آگئے ۔انہوں نے اس گاڑی کے موجودہ مالک سے خواہش کرتے ہوئے یہ گاڑی چلائی۔وزیر نے کہاکہ انہوں نے پربھو گوڑا نامی شخص کو یہ اسکوٹر فروخت کردی تھی جس سے دوسرے شخص کو یہ گاڑی فروخت کردی۔وزیرنے اس اسکوٹر کو دوبارہ ان کو فروخت کرنے کی خواہش کی تاہم اس شخص نے اس گاڑی کو انہیں فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔