وزیر ماحولیات دہلی کورونا وائرس سے متاثر

   

نئی دہلی: دہلی حکومت کے ماحولیات، ترقیات اور نظمیات عامہ کے وزیر گوپال رائے جمعرات کے روز کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ گوپال رائے نے خود ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں اطلاع دی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ابتدائی علامات نمودار ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، جس میں رپورٹ مثبت بتایا گیا ہے ۔ جو لوگ بھی گزشتہ چند دنوں میں میرے ساتھ رابطے میں آئے ہیں، براہ کرم اپنا خیال رکھیں، اور اپنی جانچ کروائیں۔قابل ذکر ہے کہ کیجریوال حکومت میں یہ تیسرے وزیر ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔