وزیر مال سرینواس ریڈی سے کوئی اختلافات نہیں

   

رکن اسمبلی انیرودھ ریڈی حیڈرا سے ناخوش
حیدرآباد۔/9 اپریل، ( سیاست نیوز) جڑچرلہ کے کانگریس رکن اسمبلی جے انیرودھ ریڈی نے وزیر مال پی سرینواس ریڈی سے اختلافات کی تردید کی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انیرودھ ریڈی نے کہا کہ وزیر مال سے ان کے کوئی اختلافات نہیں ہیں تاہم محکمہ مال کے عہدیداروں کی کارکردگی سے وہ مطمئن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس دور حکومت میں ماس ہٹن اراضی کو جن افراد نے ناجائز قبضہ کیا تھا انہیں یہ اراضی الاٹ کردی گئی ہے۔ انیرودھ ریڈی نے کہا کہ جلد ہی ریاستی کابینہ میں توسیع ہوگی اور رکن اسمبلی وی سری ہری کو وزارت میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان نے وی سری ہری کی شمولیت کا وعدہ کیا ہے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ حیڈرا کے ذریعہ ریاستی حکومت کی نیک نامی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراضیات کے معاملہ میں حیڈرا کمشنر رنگناتھ کو ٹیلی فون کرنے پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔1