وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کیچہل قدمی،عوامی مسائل سے واقفیت

   

حیدرآباد 26 دسمبر (یو این آئی) وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے آج سدی پیٹ حسن آباد ٹاون میں چہل قدمی کی اور عوام سے ملاقات کرکے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے ایم ایل اے کیمپ آفس سے چہل قدمی کاآغاز کیا۔ ٹاون کی کئی گلیوں میں عوام سے ملاقات کی اور عوام کے مسائل کی تفصیلات حاصل کیں۔عوام نے کئی مسائل کو ان کے علم میں لایا ۔ وزیر نے فوری کئی مسائل پر حکام سے بات کی اور مسائل کو حل کیا۔ انہوں نے ٹاؤن میں مین روڈ اور کنال کے کاموں کا معائنہ کیا ۔