وزیر ٹی۔ سرینواس یادو کا دورہ گوشہ محل ترقیاتی کاموں کا جائزہ

   

حیدرآباد: وزیر برائے افزائش مویشیاں، سمکیات، فروغ ڈیری اور سینیما ٹوگرافی ٹی۔ سرینواس یادو نے اعلان کیا کہ بیگم بازار ڈیویژن کے نلہ کنٹہ علاقے کے مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر 60 لاکھ روپے منظور کیے جائیں گے۔ ہفتہ کے روز ، گوشہ محل حلقہ کے تحت بیگم بازار ڈیویژن میں ایم ایل اے راجہ سنگھ ، واٹر ورکس ایم ڈی دا ناکشور ، کارپوریٹر شنکر یادو ، جی ایچ ایم سی ، واٹر ورکس ، ریونیو اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ قبل ازیں انہوں نے علاقہ کے جگجیون رام نگر میں 64 لاکھ روپے کی لاگت سے 210 میٹر کنال کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ بعدازاں وزیر نے 20 لاکھ روپے کی لاگت سے بیگم بازار میں شیواجی نگر کمیٹی ہال کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ زونل کمشنر پرا ونیا کو ہدایت کی گئی کہ وہ عمارت پر ایک اور منزل کی تعمیر کے لئے 20 لاکھ روپے اضافی کی منظوری دیں۔ وزیر نے واٹر ورکس کے ایم ڈی دانا کشور کو ہدایت کی کہ عثمانیہ دواخانہ کے پیچھے پتن واڑی میں نکاسی آب کی ایک نئی پائپ لائن کی تعمیر کرائی جائے جس کیلئے دورہ میں کارپوریٹرز ممتا گپتا ، پرمیشوری ، آر ڈی او سرینواس ، واٹر ورکس ڈی او پی کرشنا ، جی ایم ونود ، الیکٹریکل ڈی ای سریدھر ، ٹی آر ایس پارٹی کے رہنما ننداکیشور ، مہندر ، دھن راج ، گڈم سرینواس یادو اور دیگر موجود تھے۔