وزیر کے قافلہ کی کار پلٹ گئی ۔ سب انسپکٹر زخمی

   

کریمنگر ۔ کریمنگر کے قریب وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی اور دوسرے وزراء کے قافلہ میں شامل ایک کار پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک سب انسپکٹر پولیس زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ کریمنگر کے مضافات میں صالحہ نگر کے پاس سہ پہر 3.10 بجے پیش آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سب انسپکٹر ایلا گوڑ اس حادثہ میں زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے دو پولیس اہلکاروں کو کوئی گزند نہیں پہونچی ۔ پولیس کی یہ گاڑی وزیر زراعت اور دوسرے وزراء کے قافلہ کا حصہ تھی جو ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس ہو رہے تھے ۔