وزیر ہاوزنگ پرشانت ریڈی نے صحافیوں میں راشن تقسیم کیا

   

آرمور23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر ہاوزنگ ویملہ پرشانت ریڈی نے صحافیوں میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی بالکنڈہ حلقہ اسمبلی کے ویلپور منڈل مستقر ریاستی وزیر ویملہ پرشانت ریڈی نے بلڈر اسوسیشن آف انڈیا کے ریاست تلنگانہ کے ذمہ داران کی جانب سے راشن کی تقسیم پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کرونا وائرس کی وباء سے عوام کو بچانے کے لیے اپنی جان کو خاطر میں لائے بغیر محنت کرتے ہوئے محکمہ پولیس، محکمہ ریونیو، محکمہ طب،اور صحافی حضرات تمام ایک ہوکر بہترین کام انجام دے رہے ہیں حکومت نے لاک ڈاون کا اعلان 27 دن قبل کیا تب سے عہدیدارصحافی اپنے اپنے فرائض انتہائی جستجو کے ساتھ ادا کررہیہیں عہدیداروں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ وزیر اعلی کلواکنٹہ چندر شیکھر راو محکمہ طب،ڈاکٹرس،نرس اورمحکمہ پولیس کو ÷10 دس فیصد تنخواہ بڑھاکر دینے کا اعلان کیا ہے وزیر اعلی نے کہاکہ اپنے فرائض میں کاتاہی برتنے اور مذید بہتر انداز میں فرائض انجام دینے کی طرف توجہ دلائی بلڈر اسوسیشن کی جانب سے عہدیداروں اور صحافیوں کو بالکنڈہ حلقہ اسمبلی کے 1219 افراد میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی جس پر 11 لاکھ روپے خرچ کئے گئے اسطرح یم یل سی راجیشور کی جانب سے کرسچنوں میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی اس پروگرام کو جھنڈی دکھاکر پرشانت ریڈی نے افتتاح انجام دیا اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر چندرا شیکھر، آر-ڈی-او سرنیواسلو، اے سی پی رگھو، بلڈر اسوسیشن کے ضمیداروں کے علاوہ ٹی-آر-ایس قائدین بھی موجود تھے۔