نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کے اجلاس سے
نظام آباد: ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے سال 2022-23 میونسپل کارپوریشن کے بجٹ کے ساتھ ساتھ بودھن ، آرمور ، بھیمگل میونسپلٹیز کے کمشنرس ، آفیسرس ، اکائونٹ شعبہ کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور ضلع کے میونسپلٹیز کی آمدنی کے تناسب اور وسائل پر مبنی بجٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ معاشی سال میں وسائل پر بجٹ تیار کرنے اور وسائل سے بجٹ کو آمدنی حاصل ہوگی یا نہیں اس بارے میں غور کرتے ہوئے بجٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ معاشی سال کے اختتام سے قبل وقت مقررہ پر ٹیکسیس کی وصولی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سال گذشتہ کے مقابلہ میں اس سال چند بلدیہ میں آمدنی کم حاصل ہوئی ہے ۔ انھوں نے مکمل طور پر آمدنی کی حاصل کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ میونسپلٹیز کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور ٹیکسوں کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ میونسپلٹیز کو مکمل طور پر آمدنی حاصل ہوسکے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے عہدیداروں کو صد فیصد ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں اڈیشنل کلکٹر و انچارج کمشنر چترا مشراکے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔