حیدرآباد ۔ 30 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (HCA) کو ہدایت دی کہ چھ ہفتوں کے اندر وساکا انڈسٹریز کو 17.5 کروڑ روپئے ادا کئے جائیں۔ 2004ء میں وساکا انڈسٹریز نے بینک سے ایک قرض لیا تھا اور وساکا انڈسٹریز اسٹیڈیم کی تعمیرکو اسپانسر کیا تھا۔ تاہم ایچ سی اے اور وساکا انڈسٹریز کے درمیان اسپانسر شپ معاہدہ کو حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے منسوخ کرنے کے بعد وساکا انڈسٹریز عدالت سے رجوع ہوئی۔ 2016ء میں عدالت نے ایچ سی اے کو حکم دیا تھا کہ معاہدہ منسوخ کرنے پر وساکا انڈسٹریز کو 25 کروڑ روپئے معہ 18 فیصد سالانہ سود ادا کئے جائیں۔ تاہم ایچ سی اے کی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کو اس کی جانب سے وساکا انڈسٹریز کو واجب الادا رقم ادا نہ کرنے کے بعد اکٹوبر 2022ء میں ایک کمرشیل کورٹ کی جانب سے ضبط کیا گیا تھا۔ ایچ سی اے نے بینک اکاؤنٹس کو غیرمنجمد کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے اپیل کی تھی۔ ہائیکورٹ نے ایچ سی اے کو حکم دیا کہ چھ ہفتوں کے اندر وساکا انڈسٹریز کو 17.5 کروڑ روپئے ادا کئے جائیں۔