وسطی افریقہ: باغیوںکے حملے میں دس شہریوں کی ہلاکت

   

بنگوئی : اقوام متحدہ کے امن دستوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ وسطی افریقی جمہوریہ میں باغیوں نے دس شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ ہلاکتیں دارالحکومت بنگوئی سے سینکڑوں کلومیٹر شمال مشرق میں ایک حملے کے دوران ہوئیں۔ باغیوں نے اس سے قبل بھی سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے۔ اس واقعے کے بعد امن دستوں نے ماریشیا کے محافظین تعینات کر دیے ہیں۔ جائے وقوعہ پر نیپالی مشن کا دوسرا دستہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ باغی رہنما علی دراسا نے گزشتہ پیر کو 30 مسلمان شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی تھی۔ وسطی افریقی جمہوریہ 2013 ء سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔