بانکوئی (گابان ) /3 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اور باغیوں کے درمیان برسوں کی جنگ کے بعد ایک امن معاہدہ طئے پایا ۔ ٹوئیٹر پر صدر وسطی افریقہ نے اس کی اطلاع دی ۔ مذاکرات کا آغاز 24 جنوری کو ہوا تھا ۔ لیکن کئی مسائل پر بار بار بات چیت معطل ہوتی رہی تھی ۔ مغربی ممالک کے دباؤ پر صدر وسطی افریقہ نے باغیوں کے ساتھ امن معاہدہ پر رضامندی ظاہر کی ۔