وسطی افریقی جمہوریہ میں 26 لاکھ لوگوں کواگلے سال انسانی امداد کی ضرورت : اقوام متحدہ

   

اقوام متحدہ۔ 25دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) سال2020 میں وسطی افریقی جمہوریہ
(CAR)
کے تقریبا 26لاکھ لوگوں یا یہاں کے کی کل آبادی کی نصف تعداد سے زیادہ کو انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے کل انسانی ہمدردی کے کارکنوں کا اندازے کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ نومبر تک ، ملک بھر میں تقریبا سات لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے تھے ، اور پانچ لاکھ 95 ہزار سے زیادہ لوگ پڑوسی ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔ انہوں نے روزانہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ عدم تحفظ کے باعث زرعی شعبوں تک رسائی محدود ہو کر رہ گئی ہے جس کا اثر تین چوتھائی آبادی پر پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں اسکولی عمر کے 10 لاکھ سے زیادہ لڑکے لڑکیوں کو تعلیمی محاذ پر انسانی امداد کی ضرورت ہوگی اور شدید قلت تغذیہ کے شکار تقریبا دس لاکھ 78 ہزار بچوں کو علاج معالجے کی ضرورت پیش آئے گی ، انہوں نے مزید بتایاکہ 2020 میں وسطی افریقی جمہوریہ کے لئے انسانی ہمدردی کے منصوبے میں 401 ملین امریکی ڈالر کی درخواست کی گئی ہے ۔