ماناگوا : وسطی امریکہ کے ملک نکارا گوا میں بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں تو کوئی ہلاکت نہیں ہوئی لیکن اس کے بعد زہریلی مکھیوں کے حملے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹس کے مطابق بس کھائی میں گرنے کے بعد مکھیوں کے چھتوں سے ٹکرا گئی تھی، بس میں 45 افراد سوار تھے۔ ابتدائی حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا البتہ مکھیوں کے کاٹنے سے 6 افراد کی موت ہوئی۔