بماکو: وسطی مالی کے دیہاتوں میں گزشتہ ہفتے کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 132 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بنکاس قصبے سے ملحقہ دیانولی، ڈیالاساگو اور ڈیگوساگو دیہاتوں پر 18 جون کو مغرب القائدہ سے وابستہ کاتبہ مجینہ نامی دہشت گرد تنظیم نے حملے کر دیے۔ ان حملوں میں 132 افراد ہلاک ہوگئے جس کی حکومت نے شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔حکومت نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ القائدہ اور داعش سے وابستہ گروہ برکینا فاسو،نائیجر اور مالی کے مشترکہ سرحدی علاقوں میں مسلسل حملے کرتے رہتے ہیں۔ سال 2013 سے اب تک مالی میں متعین غیر ملکی فوجی مشنز کے باوجود دہشت گردی جاری ہے۔