ہنوئی، 2 نومبر (یواین آئی) وسطی ویتنام میں شدید بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35ہوگئی، جبکہ 5 افراد لاپتہ اور 60دیگر زخمی ہیں، یہ اطلاع ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائک مینجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو دی۔ 16,500 سے زائد گھر اب بھی زیر آب ہیں جبکہ 361دیگر کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے 5,300 ہیکٹر سے زیادہ چاول اور دیگر فصلیں زیر آب آگئی ہیں، تقریباً 800 ہیکٹر پھل دار درختوں کو نقصان پہنچا اور 42,000سے زیادہ مویشی اور مرغیاں ہلاک یا بہہ گئیں۔ زیادہ تر متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے تاہم تقریباً 75 ہزار گھر تاحال بجلی سے محروم ہیں۔