سری نگر۔ وسطی ضلع بڈگام کے بچھی پورہ ماگام میں اتوار کو نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک 35 سالہ شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے اتوار کو دوپہر کے وقت بچھی پورہ ماگام میں نثار احمد خان ولد غلام محمد خان نامی شخص پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمی نثار احمد خان کو قریبی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن چلایا گیا لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی نسبت متعلقہ پولیس تھانے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔