جئے پور : کانگریس کے رکن اسمبلی اور راجستھان کے وزیر صنعت پرسادی لعل مینا نے کہا کہ وسندھرا راجے کے بغیر بی جے پی ’’صفر‘‘ ہے اور ریاست میں اشوک گہلوٹ کے بغیر کانگریس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں قائدین اپنی خاص شہرت رکھتے ہیں جس کو چھینا نہیں جاسکتا، نہ تو کروڈی لعل مینا اور نہ ہی سچن پائیلٹ کا ان کے مقابل کوئی خاص اثر و رسوخ ہے۔