وسیم جعفر کے رانجی ٹرافی میں 12 ہزار رنز

   

Ferty9 Clinic

٭ ودربھا کے 41 سالہ بیٹسمین وسیم جعفر ایسے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے رانجی ٹرافی میں 12,000 رنز بنائے ہیں۔ ودربھا اور کیرالا کے درمیان میچ میں انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ جاریہ سیزن کے ابتداء میں جعفر نے رانجی ٹرافی کا اپنا 150 واں میچ کھیلا اور رانجی ٹرافی کے مقابلوں میں زیادہ میچس کھیلنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔