لکھنو: اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیرمین وسیم رضوی کی قرآن مجید سے 26 آیات حذف کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کی حد درجہ مذموم حرکت پر خود اس کی فیملی مشتعل ہے۔ چھوٹے بھائی ظہیر رضوی نے ایک ویڈیو بیان میں ریمارک کیا کہ وہ (وسیم رضوی) پاگل ہوچکا ہے۔ اب نہ میں ، نہ میری بہن اور نہ میری والدہ نے وسیم کے ساتھ کوئی رشتہ برقرار رکھا ہوا ہے ۔ ہم نے رشتہ داری کا تعلق تین سال قبل ہی ختم کردیا تھا۔ ہمارا ٹھوس ایقانہے کہ قرآن میں ایک نقطہ کا تک رد و بدل نہیں ہوسکتا اور اللہ تعالیٰ اس کا محافظ ہے۔
