وسیم رضوی کورونا پازیٹیو ہونے کے باوجود زہریلے

   

لکھنو : کورونا انفیکشن کی زد میں آنے کے بعد وسیم رضوی نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ ’’کٹر پنتھی ملّاؤں میرے کورونا پازیٹو ہونے پر خوش بالکل نہ ہوں، کورونا کو شکست دے کر جلد واپس لوٹوں گا‘‘۔ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی میں کورونا انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔ میڈیا ذرئع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ان کے سونگھنے کی صلاحیت ختم ہو گئی ہے اور سر کے ساتھ ساتھ بدن میں بھی درد کی شکایت ہے۔ کورونا رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد وسیم رضوی نے خود کو گھر میں کورنٹائن کر لیا ہے اور ساتھ ہی اپنے رابطہ میں آنے والے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ بھی اپنا کورونا ٹسٹ کرا لیں۔اس درمیان اپنی زہر انگیزی اور متنازعہ بیان کے لیے مشہور وسیم رضوی نے اپنے مخالفین کو لے کر ایک بار پھر سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔