وسیم رضوی کیخلاف شیعہ کونسل کا امیت شاہ کو مکتوب

   

Ferty9 Clinic

ملک کے اتحاد کیلئے خطرہ ، فوری گرفتاری کا مطالبہ
نئی دہلی : شیعہ کونسل نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر وسیم رضوی کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کونسل نے کہا کہ اس شخص کی وجہ سے ملک کے اتحاد و سالمیت کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی پر شیعہ اور سنی طبقہ سمیت تمام مسلم مذہبی پیشواؤں میں ناراضگی ہے۔ اسی تعلق سے کچھ علماء نے جمعرات کو دہلی کی شیعہ جامع مسجد میں میٹنگ کی اور اس میں رضوی کے ذریعہ داخل مفاد عامہ عرضی پر ناراضگی ظاہر کی۔ علماء نے مرکزی وزیر داخلہ کو میمورنڈم بھیج کر رضوی کی جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ دوسری بات یہ کہ رضوی ملک کے اتحاد و سالمیت کا دشمن ہے، فرقہ وارانہ خیر سگالی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ اس لیے فوری اثر سے رضوی کو گرفتار کیا جائے اور ملک میں نفرت پھیلانے کے جرم میں مقدمہ چلایا جائے۔‘‘