لکھنؤ : لکھنؤ کی ایک عدالت نے اترپردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے سابق صدرنشین وسیم رضوی کے خلاف مبینہ عصمت ریزی کی شکایت کے خلاف تحقیقات کرنے کی پولیس کو ہدایت دی۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اے کے سریواستو نے دفعہ 156(3) کے تحت متاثرہ کی درخواست پر یہ احکامات جاری کئے۔