وشاکھااسٹیل پلانٹ میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی

   

حیدرآباد 25 ڈسمبر (یو این آئی) آندھرا پردیش کے وشاکھا اسٹیل پلانٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔اس پلانٹ کے فرنیس سے لکویڈ کے اخراج کے بعد آگ لگ گئی۔ واقعہ میں دو لاریاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فائربریگیڈ عملہ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے البتہ کمپنی کے ایک کروڑ روپئے کے مالی نقصان کا پتہ چلا ہے ۔آگ لگنے کے واقعہ کے سلسلہ میں انتظامیہ نے جانچ کے احکام جاری کردیئے ہیں۔