وشاکھااسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کے خلاف وجئے سائی ریڈی کی پدیاترا

   


حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ جس کی نجی کاری کا حال ہی میں مرکزنے بجٹ میں اعلان کیا ہے کے خلاف اے پی کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن راجیہ سبھاوجئے سائی ریڈی کی 25کیلومیٹر طویل پدیاترا کا شاندار استقبال کے دوران آغاز ہوا۔ اس وشاکھا اسٹیل پلانٹ کے تحفظ کی یاترا کا،کل جماعتی لیڈروں اور ٹریڈ یونینوں کی حمایت سے آغاز ہوا۔پلے کارڈس کو ہاتھوں میں اٹھاکر سیاستداں، وزرابشمول وزیر سیاحت سرینواس راو، نائب وزیراعلی و وزیر ریونیو دھرمنا کرشنا داس اور والنٹرس اس یاترا میں شامل ہوئے ۔اسٹیل پلانٹ کے مسئلہ کو مرکز سے رجوع نہ کرنے اورکھوکھلے وعدوں تک ہی محدود رہنے اپوزیشن کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وجئے سائی ریڈی نے واضح کردیا کہ اسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کے خلاف جدوجہد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی نگرانی میں جاری رہے گی۔رکن پارلیمنٹ نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کے خلاف متحدہ مساعی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ اس اسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کی تجویزکو واپس لینے تک حکمران جماعت احتجاج جاری رکھے گی۔