حیدرآباد۔ اے پی کے وشاکھاپٹنم کے رہنے والوں کا میٹرو ٹرین کا خواب امکان ہے کہ آئندہ چار برس میں شرمندہ تعبیر ہوجائے گاکیونکہ اربن ماس ٹرانزٹ کمپنی (یو ایم ٹی سی)نے پہلے ہی اس تعلق سے تیاریاں شروع کردی ہیں اور لائٹ و ٹرام کاریڈارس کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری کے کام شروع کردیئے گئے ہیں۔امراوتی میٹرو ریل کارپوریشن اس پروجیکٹ کے تخمینی مصارف کی تیاری میں سرگرم ہے ۔لائٹ میٹرو ریل کاریڈار کی تعمیر فی کیلومیٹر200کروڑ روپئے کے تخمینی مصارف سے ہوگی جبکہ ٹرام راہداری کا تعمیرکا تخمینی صرفہ 100کروڑ روپئے تا 120 کروڑروپے کے درمیان لگایاجارہا ہے ۔
