وشاکھاپٹنم میںہند۔ امریکی بحری و فضائی مشقیں

   

حیدرآباد۔/6نومبر، ( سیاست نیوز) ہندوستان اور امریکہ کی تینوں فوجی خدمات کی پہلی زمینی و بحری مشقیں 13 تا 21 نومبر آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم اور کاکیناڈا کے قریب منعقد ہوں گی۔ ’ ٹائیگر ٹرائمپ‘ ایک یادگاری مشق ہوگی جس میں کشتی سے ساحل تک انسانی مدد اور راحت رسانی کے مختلف شعبوں میں مزید مہارت پیدا کرنے کیلئے تربیت کی جائے گی۔ یہ مشقیں ہندوستانی اور امریکی دونوں تربیت یافتگان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ میں معاون ہوں گی اس کی ساتھ ہی مشترکہ طور پر کام کرنے کی صلاحیتیں مزید بہتر ہوں گی۔ ان 9 روزہ مشقوں میں 1,200 ہندوستانی ملاح اور فضائی اہلکاروں کے علاوہ امریکہ کے 500 میرینس، ملاح اور فضائیہ اہلکار حصہ لیں گے۔’ ٹائیگر ٹرائیمپ ‘ مشقوں میں آئی این ایس ایراوٹ، یو ایس ایس جرمن ٹاون، یو این ایس جلاسا بھی حصہ لیں گے۔