وشاکھاپٹنم میں آر ڈی اور ڈی آرو کا تبادلہ کردیا گیا ۔ احکام جاری

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش حکومت نے وشاکھاپٹنم کے آر ڈی او سری لیکھا اور ڈی آر او بی ایچ بھوانی شنکر کے تبادلے کے احکام جاری کئے ۔ آر ڈی او اور ڈی آر او کے اختلافات حال میں سامنے آئے جو سنگین تھے ۔ آر ڈی او نے کچھ دن پہلے کلکٹر کو خط لکھ کر الزام لگایا تھا کہ ڈی آر او بھوانی شنکر تحصیلدار دفاتر سے رقم وصول کررہے ہیں ۔ دوسری طرف کلکٹر نے آر ڈی او کو شوکاز نوٹس جاری کی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ پیندورتھی منڈل میں مورتی کو ہٹانے کوشش کی گئی تھی ۔ حکومت نے ان کو سنجیدگی سے لیا ۔ کہا گیا کہ آر ڈی او اور ڈی آر او کو محکمہ جی اے ڈی کو رپورٹ کریں ۔ ایچ بی سی ایل لینڈ اکویزیشن محکمہ کے ڈپٹی کلکٹر ایس ودیا ساگر کو وشاکھا پٹنم آر ڈی او کا چارج دیا گیا ۔ احکامات کے مطابق ڈی آر او کی ذمہ داری وشاکھا پٹنم جوائنٹ کلکٹر کے میورا اشوک کو سونپی جارہی ہے ۔ آر ڈی او اور ڈی آر او کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ش