وشاکھاپٹنم میں ماہی گیر دوبارہ کام کا آغاز کردیا

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : وشاکھا پٹنم میں ماہی گیروں نے دوبارہ اپنے کام کا آغاز کردیا ہے ۔ جن پر دو ماہ کی پابندی تھی ۔ جس کے ساتھ ہی ماہی گیروں نے اپنے کام کا آغاز کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ماہی گیروں پر 15 اپریل سے 14 جون تک پابندی عائد کردی گئی تھی جس سے ماہی گیروں کو مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا ۔ دو ماہ کی پابندی عائد ہونے کے بعد حکومت نے ماہی گیروں کو مالی امداد فراہم کی تھی ۔ حکومت نے فی خاندان ایک کارکن کو سبسیڈی کے لیے مقرر کیا تھا ۔ جس سے بڑے خاندان والوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اب ایک نئی امید پیدا ہوئی ۔۔ ش