وشاکھاپٹنم میں نقلی نوٹوں کا گروہ گرفتار

   

حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں نقلی کرنسی نوٹوں کا پتہ چلاتے ہوئے پولیس نے اس گروہ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا۔ملزمین کی شناخت ایچ بی آئی کالونی کے رہنے والے ستیہ نارائنا،آر جئے رام،بی پدماراو کے طورپرکی گئی ہے ۔ان کے پاس سے 2,96,000روپئے مالیت کی نقلی کرنسی نوٹس ضبط کی گئیں۔مشرقی گوداوری کے رہنے والے سید مجیب الرحمن،وشاکھاپٹنم کے رہنے والے شیخ عبدالرحمن نقلی نوٹ چلایا کرتے تھے ۔پولیس اس بات کی بھی جانچ کررہی ہے کہ آیا یہ کرنسی نوٹس دیگر ممالک سے تو یہاں نہیں لائی گئی ہیں؟اس سلسلہ میں این آئی اے سے مدد لی جارہی ہے ۔پولیس نے بتایاکہ اصل ملزم فرار ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے ۔