حیدرآباد18جون (یو این آئی) وشاکھاپٹنم سے دہلی جانے والے طیارہ کی روانگی کو منسوخ کردیاگیا۔ مسافرین نے کہا کہ ایئر انڈیا نے پھر لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم ۔ دہلی کی فلائٹ اچانک منسوخ کر دی گئی۔انہوں نے کہاکہ ایئر انڈیا نے تاخیر سے پرواز کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ ایرانڈیا کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ٹکٹ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے تیار نہیں ہوئے جس کی وجہ سے آخری لمحات میں پرواز منسوخ کردی گئی۔ مسافرین نے اس پر برہمی کا اظہار کیا اور وہاں موجود ملازمین سے کئی سوالات کئے ۔