وشاکھاپٹنم ۔ وشاکھا اسٹیل پلانٹ کو خانگی شعبہ کے حوالے کرنے کے اعلان کے بعد سے ملازمین کی تشویش میں کمی نہیں آ رہی ہے ۔ اب ملازمین نے مرکز کے فیصلے کے خلاف ہڑتال کی نوٹس جاری کردی ہے ۔ وشاکھاپٹنم اسٹیل کے صدر نشین و مینجنگ ڈائرکٹر کو ہڑتال کی نوٹس حوالے کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس یونٹ کو خانگی شعبہ کے حوالے کرنے کے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرلی جائے ۔علاوہ ازیں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیتما دھارا اراضی کو فروخت کرنے کے معاہدہ سے بھی دستبرداری اختیار کرلی جائے ۔ ملازمین 14 دن بعد کسی بھی وقت ہڑتال پر چلے جائیں گے ۔