چیف الیکٹورل آفیسر کی ہدایت پر سیف آباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/19 نومبر، ( سیاست نیوز) سیف آباد پولیس نے تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر کی ہدایت پر وشاکھا انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے 8 کروڑ روپئے کی رقم بینک کھاتہ میں منجمد کردی۔ پولیس کے مطابق 13 نومبر کی صبح وشاکھا انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ایچ ڈی ایف سی بینک کھاتہ بیگم پیٹ برانچ سے ویجلینس سیکوریٹی سرویسیس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے آئی ڈی بی آئی بینک کھاتہ واقع بشیر باغ برانچ میں بذریعہ آر ٹی جی ایس 8 کروڑ کی رقم آن لائن منتقل کی تھی۔ تلنگانہ انتخابات کے پیش نظر بھاری رقم کی آن لائن منتقلی پر پولیس نے اس سلسلہ میں جانکاری حاصل کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر اور جائنٹ ڈائرکٹر ڈائرکٹوریٹ انفورسمنٹ کو آگاہ کیا تھا۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے اس رقم کو منجمد کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے آج کارروائی کی۔