حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بھوبنیشور ۔ سکندرآباد وشاکھا ایکسپریس کے 8 کوچس ٹرین سے علحدہ ہوگئے ۔ اوڈیشہ کے ضلع کھوردا میں بلگاؤں ریلوے اسٹیشن کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ۔ ایسٹ کوسٹ ریلوے کے عہدیدار نے کہا کہ اس واقعہ میں اگرچیکہ کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا تاہم ٹرین کی درستگی میں کچھ وقت کے لیے تاخیر ہوئی ۔ اے سی 2 ٹائر اور S-1 کوچس کے درمیان ڈبوں کو جوڑا نہیں گیا یا یہ ڈبے ٹرین سے الگ ہوگئے اس بات کا پتہ چلنے پر کوچس کو دوبارہ جوڑا گیا اور ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئی ۔ یہ واقعہ کوچس کو جوڑنے کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا تھا ۔۔