وشاکھا پٹنم میں غیر قانونی منتقلی کا سونا ضبط

   

حیدرآباد۔/4 نومبر، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹوریٹ ریوینو انٹلیجنس ( ڈی آر آئی ) حکام نے وشاکھا پٹنم میں 1.91 کروڑ مالیتی سونا جسے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جارہا تھا کو ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ہاورا یشونت پور سوپر فاسٹ ایکسپریس کو وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر ڈی آر آئی حکام نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیکر اس کی تلاشی لی جس کے دوران 3.98 کیلو سونا جو چوڑیوں اور بسکٹ کی شکل میں تھا کو ضبط کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات میں ڈی آر آئی حکام نے یہ پتہ لگایا کہ مذکورہ سونا بنگلہ دیش سے غیر قانونی طور پر ہندوستان منتقل کیا گیا تھا اور اسے کولکتہ میں زیورات کی شکل میں تبدیل کرتے ہوئے اسمگلنگ کی جارہی تھی۔ ڈی آر آئی نے بتایا کہ سونے کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو کسٹمس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور اسمگلنگ کے ریاکٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ ب