وشنودت شرما کی گجرات میں انتخابی مہم کاآغاز

   

بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ وشنودت شرما آج سے گجرات میں انتخابی مہم شروع کریں گے ۔آج پہلے دن وہ سابرمتی اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار ہرشد بھائی پٹیل کی حمایت میں مہم چلائیں گے ۔اس موقع پر شرما نے کہا کہ گجرات میں کوئی اور نہیں صرف بی جے پی ہے ۔ پارٹی تاریخی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ شرما تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ دانشوروں، سماجی کارکنوں، سینئر کارکنوں اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والے لوگوں سے ملاقات کریں گے ۔