وشنودت کی امیت شاہ سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر وشنودت شرما نے آج دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ اور پارٹی کے سینئر لیڈر امت شاہ سے ملاقات کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شرما نے امت شاہ کو گلدستہ پیش کیا۔ شرما نے بی جے پی کو ریاست میں بھاری اکثریت حاصل کرنے پر مسٹر شاہ کو مبارکباد بھی دی۔
اس سے پہلے شرما نے پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر مرکزی وزیر پیوش گوئل بھی موجود تھے ۔