وشنو دیو سائی نے چیف منسٹر کا حلف لیا

   

رائے پور: پنچ اور سرپنچ سے سیاست کی شروعات کرنے والے قبائلی لیڈر وشنو دیو سائی نے آج چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ان کے ساتھ دو نائب وزیر اعلی ارون ساو اور وجے شرما نے بھی حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے ۔گورنر وشوبھوشن ہری چندن نے راجدھانی کے سائنس کالج میدان میں منعقدہ ایک پروگرام میں سائی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔اس کے بعد گورنر نے دو نائب وزرائے اعلیٰ کو بھی حلف دلایا۔