نئی دہلی ، یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) این ایس وشواناتھن کو آج ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کا ڈپٹی گورنر ایک سال کیلئے مقرر کیا گیا ہے، سرکاری حکمنامہ میں یہ بات کہی گئی۔ پرسونل منسٹری کے جاری کردہ حکمنامہ میں کہا گیا کہ کابینہ کی تقررات کمیٹی نے وشواناتھن کو مزید ایک سال کیلئے ڈپٹی گورنر آر بی آئی مقرر کیا ہے جس پر 4 جولائی سے عمل ہوگا۔ اُن کی موجودہ میعاد چہارشنبہ 3 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔ وشواناتھن سنٹرل بینک میں برسرکار تین ڈپٹی گورنروں میں سے ہیں۔ دیگر دو بی پی کانونگو اور ایم کے جین ہیں۔ وی اچاریہ ڈپٹی گورنر آر بی آئی کے عہدہ سے گزشتہ ماہ مستعفی ہوئے تھے۔