حیدرآباد 25 مارچ (پریس نوٹ) وشوا وشوانی انسٹی ٹیوٹ آف سسٹمس اینڈ مینجمنٹ حیدرآباد کی جانب سے اس کے کیمپس واقع تھمکنٹہ، حیدرآباد میں ’’معیشت اور بزنس کیلئے اختراع اور حکمت عملی‘‘ کے زیرعنوان ایک نیشنل کانفرنس کا 26 مارچ کو اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کانفرنس میں کارپوریٹ، تعلیمی اداروں کے مندوبین، ریسرچ اسکالرس اور بزنس اسکولس کے طلبہ شرکت کریں گے۔ تقریباً 100 مندوبین کی شرکت متوقع ہے جو مختلف عنوانات پر تحقیقی مقالے پیش کریں گے جیسے مارکٹنگ، فینانس، ایچ آر، آپریشنس اینڈ آئی ٹی۔ مسٹر ہرشن وردھن منیجنگ ڈائرکٹر میدھا ریسرچ اینڈ کنسلٹنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔