تہران، 11مارچ (یو این آئی) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اسرائیلی و امریکی حملے میں زخمی ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔ مجتبیٰ خامنہ ای کے حوالے سے تشویشناک خبروں پر ایرانی صدر کے بیٹے اور مشیر یوسف پزشکیان نے خاموشی توڑ دی ہے ۔ انہوں نے تصدیق کی ہیکہ مجتبیٰ خامنہ ای حملے میں زخمی نہیں ہوئے بلکہ وہ مکمل طور پر محفوظ اور صحتمند ہیں۔
ایران کی بینکوں پر حملوں کی وارننگ
تہران، 11مارچ (یو این آئی) ایران نے ایک بڑا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہیکہ وہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ اقتصادی مراکز، بینکوں اور گوگل اور مائیکرو سافٹ جیسی امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ یہ بیان ایک ایرانی بینک پر مبینہ حملے کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ پاسداران انقلاب سے وابستہ خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایرانی بینک پر حملے کے بعد اب دشمن کے مالیاتی ادارے ان کا ہدف ہیں۔ ایران نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان بینکوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں نہ رہیں۔
اس کے علاوہ ایران نے بڑی امریکی ٹیک کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے جن کی ٹیکنالوجی کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔