ڈھاکہ ۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن اس وقت ہندوستان میں ہیں، جہاں وہ ٹسٹ سیریز کا حصہ ہیں۔ یہ ٹسٹ سیریز رواں ماہ کے آخر میں ختم ہو جائے گی اور بنگلہ دیشی ٹیم اپنے ملک واپس چلی جائے گی لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا شکیب بھی وطن واپس آئیں گے؟ کیا شکیب کو بنگلہ دیش واپسی پرگرفتار کیا جائے گا؟ یہ سوال اس لیے اٹھ رہا ہے کہ بنگلہ دیش کو اگلے ماہ گھر پر ٹسٹ سیریزکھیلنی ہے جس میں شکیب کی شرکت پر صورتحال واضح نہیں ہے۔ دریں اثناء بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب سے وطن واپسی کی درخواست کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ بنگلہ دیش واپسی پر انہیں کسی بھی طرح سے ہراساں نہیں کیا جائے گا۔