جونپور: اترپردیش میں بی جے پی کے ترجمان منیش شکلا نے کہا ہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے وطن کے غداروں اور ملک توڑنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔شکلا نے جمعرات کو بدلا پور اسمبلی حلقے میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی ہمیشہ سے ہی دہشت گردوں اور وطن کے غداروں کی سرپرستی رہی ہے ۔ایس پی سربراہ نے اقتدار میں رہتے ہوئے ملک کو غیر محفوظ کرنے کی سازشکرنے والے دہشت گردوں کے مقدمے واپس لینے کی کوشش کی تھی۔ اعظم خا ں نے بھارت ماتا کے لئے نازیبا الفاظ کہے تھے وہ ایس پی کی آنکھوں کے تارے ہیں اور حکومت میں انہیں ہمیشہ اہم عہدوں پربنائے رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جناح کے حامی ملک کی سالمیت ے لئے قربانی دینے والے مجاہدین آزادی، آرمی اور محب وطن کی توہین ہے ۔ ایس پی و کچھ اپوزیشن پارٹیوں کو منھ بھرائی کی سیاست کے لئے ملک و ریاست کی سیکورٹی و افتخار کے ساتھ بھی کھلواڑ کرنے سے گریز نہیں ہے ۔ لیکن اپوزیشن کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ملک میں مودی و ریاست میں یوگی کی قیادت میں بی جے پی حکومت ہے ۔اس میں ملک توڑنے کی سوچ رکھنے والے ،وطن کے غداروں، دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کے منصوبے کچل کر رکھ دئیے جائیں گے ۔
بی جے پی نے او بی سیز کو دھوکہ دیا ، اکھلیش کا دعویٰ
مظفر نگر : صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو نے آج برسر اقتدار بی جے پی کو پسماندہ طبقات سے دھوکہ کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا۔ مظفر نگر میں ایک جلسہ سے خطاب میں صدر ایس پی نے کہاکہ بی جے پی نے او بی سیز کو دھوکہ دیا ہے اور اُن کی پارٹی برسر اقتدار آنے پر ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائے جائے گی۔ اُنھوں نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’بابا اترکھنڈ سے نقل مقام کرتے ہوئے آئے اور اترپردیش کے 5 سال ضائع کردیئے‘۔