میدک :۔ میدک ضلع ایڈیشنل کلکٹر مسٹر جی رمیش نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے متعارف کردہ نئی فلاحی اسکیم وظائف پیرانہ سالی 57 سال مکمل کرنے والے مستحقین کیلئے درخواستیں می سیوا مراکز پر داخل کرنا ہوگا ۔ جس کیلئے 31 اگسٹ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ اور انہوں نے کہا کہ درخواستیں داخل کرنے کیلئے امیدواروں سے کوئی فیس نہیں لی جائیگی ۔ فیس حاصل کرنے والے می سیوا اور ای سیوا مراکز کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ کیونکہ حکومت تلنگانہ خود اس کی فیس ادا کررہی ہے ۔ امیدوار انکم ( آمدنی ) ٹاؤن والوں کیلئے سالانہ 12 لاکھ اور گرام پنچایتوں کیلئے دیڑھ لاکھ سے متجاوز نہیں ہونی چاہئے ۔ امیدواروں کو چاہئے کہ انکم سرٹیفیکٹس کے ہمراہ آدھار کارڈ ، فوٹو ایک عدد ، عمر کا صداقتنامہ ، درخواستوں کے ساتھ داخل کرنا ہوگا ۔ ایڈیشنل کلکٹر میدک نے کہا کہ قبل ازیں وظائف پیرانہ سالی 65 سال مکمل ہونے پر دیئے جارہے ہیں تھے اب حکومت اس میں تبدیل کرتے ہوئے حد عمر میں کمی کی ہے ۔
