وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش

   

حیدرآباد۔ الحاج شیخ کلیم الدین (عتیق قادری ) ولد جناب شیخ محی الدین مرحوم ہیڈ ماسٹر اے آر ایم ہائی اسکول فیل خانہ قدیم حیدرآباد اپنی 35 سالہ خدمات کے بعد 31 جولائی 2020 کو سبکدوش ہوگئے۔ موصوف کا تقرر 1984ء میں ایس جی بی ٹی اسسٹنٹ پر عمل میں آیا تھا۔ 1994ء میں اسکول اسسٹنٹ پر ترقی ہوئی۔ مارچ 2005 میں ہیڈ ماسٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ تدریسی وغیر تدریسی اسٹاف کی جانب سے گلپوشی اور شال پوشی کی گئی۔ صدر مدرس کی خدمات کو سراہا گیا۔

٭٭ جناب رفعت اللہ غوری گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چنچل گوڑہ ولد جناب احمد اللہ غوری مرحوم 31 جولائی 2020 کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئے۔ موصوف کا پہلا تقرر 21 جنوری 1989 کو گورنمنٹ جونیر کالج کاچیگوڑہ ( ہائی اسکول سیکشن ) پر بحیثیت اسکول اسسٹنٹ عمل میں آیا تھا ۔ بعد ازاں گورنمنٹ ہائی اسکول گوشہ محل اردو میڈیم بازار گھاٹ نامپلی پر خدمات انجام دی۔ جنوری 2009ء میں بحیثیت گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر ترقی پاکر گورنمنٹ ہائی اسکول جنگم میٹ فلک نما پر اور پھر گورنمنٹ ہائی اسکول گوشہ محل اردو میڈیم بازار گھاٹ نامپلی پر 2015 تک خدمات انجام دی۔ 2015 تا31 جولائی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چنچل گوڑہ پر مامور رہے۔