حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے انجینئر اقبال احمد وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش ہوگئے ۔ اس موقع پر بورڈ کے ملازمین نے جذباتی انداز میں انہیں وداع کیا ۔ اقبال احمد کی وداعی تقریب میں بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار اور سی ای او بھی شریک تھے ۔ بورڈ کے ملازمین نے کہا کہ وہ ایک مسیحا سے دور ہوگئے ۔ اقبال احمد بورڈ کے ملازمین کیلئے ایک مسیحا کے طور پر تھے جو ہر مشکل وقت میں ان کی مدد و رہنمائی کرتے تھے ۔ جنہیں ٹربل شوٹر کے نام سے جانا جاتا تھا ۔ انجینئرنگ شعبہ میں ان کی مثالی خدمات بورڈ کی تاریخ کا حصہ ہے ۔ اقبال احمد نے تمام ملازمین اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور وداعی تقریب میں جذبات سے مغلوب ہوگئے ۔۔A