محبوب نگر ۔ جناب محبوب علی ایم اے ، بی ایڈ اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول موتی نگر محبوب نگر وظیفہ پر سبکدوش ہوگئے ۔ اس ضمن میں ایک وداعی تقریب منعقد کی گئی ۔ صدارت این رویندر گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر نے کی ۔ ریاض حسین نوڈل آفیسر ضلع نارائن پیٹ مہمان خصوصی تھے ۔ صدر مہمان خصوصی اور ان کے ساتھی اساتذہ نے دوران ملازمت ان کی خدمت کی ستائش کی ۔ موصوف بااخلاق اور وقت کے پابند رہے ۔ اسٹاف اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ہمیشہ نرمی اور سنجیدگی سے پیش آتے رہے ۔ موصوف نے 1991 میں بحیثیت مدرس نارائن پیٹ سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا اور دوران ملازمت گریجویشن ، پوسٹ گریجویشن اور بی ایڈ کی تکمیل کی ۔ ان کی سبکدوشی پر ساتھی اساتذہ اسٹاف اور طلباء نے انہیں تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر جناب محمد عبدالمنان گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر عبدالروف پرنسپل جونئیر کالج ، نثار احمد ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او ، محمد مرتضی انجینئیر و دیگر موجود تھے ۔