کاماریڈی : محکمہ پولیس سے 38 سال تک وابستہ رہتے ہوئے وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے سید مظہر سب انسپکٹر کی ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے زبردست ستائش کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی ۔ سینئر پولیس آفیسر سید مظہر ، سب انسپکٹر ٹرافک وظیفہ پر سبکدوش ہونے پر کاماریڈی پولیس اسٹیشن میں ایک وداعی تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ ایس ایچ او مسٹر مدھو سدھن ، رورل سرکل انسپکٹر چندر شیکھر ریڈی ، سب انسپکٹر شوبھن ، روی کمار و دیگر عہدیداروں نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے کہا کہ 38 سال تک پولیس محکمہ سے وابستہ رہتے ہوئے سید مظہر نے بہترین خدمات انجام دی ۔ خاص طور سے کاماریڈی میں ٹرافک مسائل کو حل کرنے میں سید مظہر کی خدمات قابل ستائش ہے اور انہوں نے ہمیشہ فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا ۔ پولیس محکمہ میں ہمیشہ تنائو میں کام کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی یہ اپنی خدمات کی انجام دہی میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے ۔ انہوں نے باقی زندگی خوشحالی کے ساتھ گذارنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔