وظیفہ یابوں کے مالی فوائد کو بغیر تاخیر جاری کرنے کا مطالبہ : میکا

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : ایمپلائز کوآرڈینیشن اینڈ کنسلٹنسی اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس جناب سید بشیر الدین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں مختلف امور پر غور و خوص کیا گیا ۔ جزوقتی کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل ویلنس سنٹر میں اضافہ ، وظیفہ خوراکی ، رحلت پر بیوی کو مکمل وظیفہ بغیر منہائی کے ادائیگی ، تعلیم یافتہ افراد کو بے روزگاری الاونس پانچ ہزار روپیوں کی اجرائی ، وظیفہ یاب و سرکاری ملازمین کو ریاست میں واقع خانگی سرکاری ہاسپٹل میں مفت علاج کا اعلان اور سرکاری کمیشنوں میں مسلم نمائندگی کو یقینی بنائیں ۔ حکومت سے اپیل ہے کہ میکا کے لیے ایک ایکڑ زمین منظور کرے ۔ ضلعی یونٹ نومبر میں تشکیل دینے پر زور دیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیخ سیادت علی شریک صدر ، ڈاکٹر محمد ناظم علی نائب صدر ، عتیق الرحمن ، ممبر ، محمد غوث ایڈوکیٹ ممبر ، محمد سلیم الدین ایڈوکیٹ ، شہزادی بیگم قانونی مشیر ، محمد عطا الرحمن ممبر وغیرہ نے خطاب کیا ۔ محمد سلیم الدین نے کلمات تشکر پیش کیے ۔۔