وعدے کی فوری تکمیل کرنے چیف منسٹر سے ٹیچرس تنظیم کی خواہش
حیدرآباد 15 جنورفی (سیاست نیوز) تلنگانہ یونائیٹیڈ ٹیچرس فیڈریشن نے چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کے انتخابات کے موقع پر دیئے گئے تیقنات کی روشنی میں سرکاری ملازمین کیلئے وظیفہ پر سبکدوشی کی حد عمر میں اضافہ کرنے عاجلانہ اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ مسرس راملو صدر اور سی روی جنرل سکریٹری تلنگانہ یونائیٹیڈ ٹیچرس فیڈریشن نے بتایا کہ انتخابات کے بعد ریاست میں حکومت کی تشکیل پائے ایک ماہ ہوچکا ہے اور سبکدوشی کی حد عمر میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈسمبر اور جنوری کے علاوہ آئندہ چند ماہ کے دوران وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہونے والے ملازمین و عہدیداروں کو نقصان پہونچے گا اور وظیفہ پر سبکدوشی کیلئے حد عمر میں اضافہ سے استفادہ نہیں کرپائیں گے۔ انہو نے کہاکہ وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کی حد عمر میں اضافہ کیلئے اور سرویس کیلئے کسی قسم کی شرائط نہیں رکھی جانی چاہئے۔