“وعدہ خلافی”یونائیٹڈ کسان مورچہ نے پارلیمنٹ میں بجلی ترمیمی بل پیش کرنے پر احتجاج کی دھمکی دی

   

نئی دہلی: یونائیٹڈ کسان مورچہ نے جمعرات کو مرکزی حکومت کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں بجلی (ترمیمی) بل 2022 کو پیش کرنے اور پاس کرنے کے خلاف خبردار کیا۔ کسانوں کی تنظیم نے کہا کہ اس کے نوٹس میں آیا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے جاری مانسون اجلاس میں بجلی (ترمیمی) بل 2022 کو منظور کر سکتی ہے اور مرکزی کابینہ پہلے ہی اس بل کو منظوری دے چکی ہے۔کسان مورچہ نے ایک بیان میں کہا، “اس بل کو واپس لینا کسانوں کی سال بھر کی جدوجہد کے اہم مطالبات میں سے ایک تھا۔ 9 دسمبر 2021 کو مرکزی حکومت نے متحدہ کسان مورچہ کو ایک خط دیا، جس میں کہا گیا تھا- بجلی کے بل میں کسانوں کو متاثر کرنے والی دفعات پر سب سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز/متحدہ کسان مورچہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مورچہ کے ساتھ بحث کے بعد ہی بل کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔”